ہنگو سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی فرید خان اور ان کے دوست فائرنگ سے جاں بحق

فریدخان جے یوآئی(ف) کے امیدوار کو شکست دیکر آزادحیثیت سےرکن منتخب ہوئے بعدازاں انہوں نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی


ویب ڈیسک June 03, 2013
نامعلوم افراد نے فرید خان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا ایک محافظ زخمی ہوگیا ، فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب رکن فرید خان اور ان کے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کےمحلہ سنگیڑ میں نامعلوم افراد نے فرید خان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی میں موجود ان کا ایک دوست زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کےلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ فرید خان خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 41 ہنگو سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی، وہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مضبوط ترین امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔