افغانستان میں مختلف بم دھماکوں میں 12 بچوں اور2 نیٹو فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک

خود کش بمبارموٹرسائیکل پرسوار ہوکر اسکول کے باہر ہجوم میں داخل ہوا اورخود کو دھماکے سے اڑا لیا،سربراہ صوبہ پکتیاپولیس


AFP June 03, 2013
جس وقت خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا اس وقت اسکول کی چھٹی ہوئی تھی اوربچے اپنے گھروں کو جانے کے لئے باہر نکل رہے تھے، پولیس سربراہ فوٹو: رائٹرز

افغانستان میں مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں 12 بچوں اور2 نیٹو فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے صوبہ پکتیا کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ کہ خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسکول کے باہر ہجوم میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، پولیس چیف نے کہا کہ جس وقت خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا اس وقت اسکول کی چھٹی ہوئی تھی اوربچے اپنے گھروں کو جانے کے لئے باہر نکل رہے تھے جب کہ دوسری جانب نیٹو نے بھی حملے میں 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل صوبہ لغمان میں طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 4 خواتین اور2 بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں