اعصام الحق اورکارا بلیک نے مکسڈ ڈبلزکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

پاک ڈچ جوڑی کو 5-7، 6-3، 7-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

اعصام الحق اور ان کی پارٹنر کارا بلیک نے نادیہ پیٹرووا اور سباسٹین کیبال کو 6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI:
فرینچ اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں اعصام الحق نے زمبابوے کی پارٹنر کارا بلیک کے ساتھ مل کر نادیہ پیٹرووا اور سباسٹین کیبال کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی جب کہ مینز ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں اعصام اور ان کے پارٹنر کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔


اعصام الحق اور ان کی پارٹنر کارا بلیک نے نادیہ پیٹرووا اور سباسٹین کیبال کو 6-7 اور 3-6 سے شکست دی، اس سے قبل اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر فرینچ اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہوئے، تیسرے راؤنڈ میں اعصام الحق اور جین جولین روجر کا مقابلہ یوراگوئے کے پابلو کیووس اور ارجنٹینا کے ہوراسیو زیبالوس سے ہوا جس میں پاک ڈچ جوڑی کو 5-7, 6-3, 7-6 (7-5) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Recommended Stories

Load Next Story