’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ کی دیا بین کا ایک قسط کا کتنا معاوضہ

اداکارہ دیشا واکانی نے شو میں واپسی کیلئے پروڈیوسر سے کئی شرطیں منوائی ہیں


ویب ڈیسک September 22, 2018
اداکارہ دیشا واکانی نے شو میں واپسی کیلئے پروڈیوسر سے کئی شرطیں منوائی ہیں، فوٹو:فائل

بھارتی ٹی وی کے معروف شو ''تارک مہتا کا الٹا چشمہ'' کی دیا بین نے ڈرامے میں کام کرنے کے لیے معاوضہ بڑھانے کے ساتھ نئی شرطیں رکھ دیں۔

معروف بھارتی ٹی وی شو ''تارک مہتا کا الٹا چشمہ'' میں دیا بین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا واکانی گزشتہ ایک برس سے ٹی وی اسکرین سے غائب تھیں، کردار اور اداکارہ کی ناظرین میں بہت زیادہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پروڈیوسر کا خیال تھا کہ کوئی اور اداکارہ اس کردار میں اتنی اچھی طرح ڈھل نہیں سکے گی، جس کی وجہ سے ناظرین میں شو کی مقبولیت میں کمی ہوسکتی ہے۔

ٹی وی شو کے پروڈیوسر اور ٹی وی کی انتظامیہ دیشا کی واپسی کا انتظار کررہے تھے اور اس کے لیے انہوں نے شو کی کہانی میں کئی تبدیلیا بھی کیں لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود بھی دیشا اپنی بچی کے باعث واپس آنے کو تیار نہیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا اب شو میں واپس آنے کے لیے تیار ہوگئی ہیں لیکن اس کے لیے انہوں نے پروڈیوسر سے اپنی کئی شرطیں منوائی ہیں۔ جن میں سے سب سے پہلی شرط معاوضے میں اضافہ ہے، اب وہ ایک قسط کے سوا لاکھ کے بجائے ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے وصول کریں گی، اس کے علاوہ اداکارہ مہینے میں صرف 15 دن کام کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔