پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان کے بابر مسیح اور محمد آصف نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور ملکیت سنگھ کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا
پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
دوحا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے فریم میں بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی پر 110-2 پر قابو پایا، محمد آصف اچھی فارم میں نہیں تھے، ملکیت سنگھ نے انہیں 81-47 سے زیر کرلیا۔
ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 72-70 سے برتری حاصل کرلی، پنکج ایڈوانی نے 68 کا فریم کھیلتے ہوئے آصف کو ہرا کر مقابلہ 2-2 کردیا، فیصلہ کن فریم میں بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو 39-18 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا۔