کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

شہری دن کے وقت بلاضرورت باہر نہ نکلیں، ماہرین کی ہدایت

26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

شہر قائد میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ جس نے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔


ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ بھارتی ریاست گجرات کے قریب سمندر میں موجود ہوا کا کم دباؤ ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہوگئی ہیں اور شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شام تک سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی لیکن کراچی میں شدید گرمی کی لہر آئندہ 5 روز تک برقرار رہے گی، اس دوران شہر میں درجہ حرارت 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ 26 ستمبر کے بعد گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہوگی تاہم آئندہ 5 روز شہری دن کے وقت بلاضرورت باہر نہ نکلیں اور اگر نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔
Load Next Story