سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر سلمان خان نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم ’’لوراتری‘‘ کا نام بدل دیا


ویب ڈیسک September 22, 2018
بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے سلمان خان، آیوش شرماسمیت سات افراد پر مقدمہ درج کرنےکا حکم دیاتھا فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کےآگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم''لوراتری''کانام تبدیل کردیا۔

سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم''لوراتری''ابتدا ہی سے اپنے نام کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی ہے، چند روز قبل بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے فلم کے نام کی وجہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سلمان خان، فلم کے ہیرو آیوش شرما سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان پرہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج

دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشاد کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سینما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی تھی، انتہا پسند ہندوؤں کے مسلسل دباؤ پر بالآخر سلمان خان نے ہار مان لی اور فلم کانام ''لوراتری''سے تبدیل کرکے''لو یاتری''کردیا۔

سلمان خان نے فلم کے نام کی تبدیلی کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اسپیلنگ کی غلطی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لفظ ''لوراتری'' ہندوؤں کےمذہبی تہوار''نوراتری''سے لیاگیا تھا۔ فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |