وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ

شاہ محمود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسالانہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ بین الاقوامی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک September 22, 2018
وزیر خارجہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے فوٹو: فائل

ACAPULCO, MEXICO: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ اہم رہنماؤں اور شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، خطے کی صورت حال اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نیو یارک ہی میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کا بہانہ بنا کر ملاقات طے کرکے مُکر گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں