ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی منتقل

پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو 24 ستمبر کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے


Muhammad Yousuf Anjum September 22, 2018
مسقط عمان میں ایشیائی ممالک کی چیمپئَنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہورہا ہے، فوٹو: فائل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا جارہا ہے۔ نئے پروگرام کے تحت دو دن تاخیر کے ساتھ کراچی میں 24 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پہپنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی کوچ رولنٹ اولٹمنز اور آسٹریلوی ٹرینر کے بھی جلد کیمپ جوائن کرنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اولٹمنز کی اہلیہ ان کے پاکستان آنے کی مخالفت کررہی ہیں تاہم ڈچ کوچ کو قومی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پی ایچ ایف حکام کویقین ہے کہ رولنٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ معاہدہے کی مکمل پاسداری کریں گے، ان کا معاہدہ ورلڈ کپ تک کا ہے، ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن کے باوجود موجودہ صورت حال میں ہاکی فیڈریشن کوچ کی تبدیلی کی نہیں سوچ رہی اور حکام اولٹمنز کے خدشات کو دور کرنے پر تیار ہیں۔

مسقط عمان میں ایشیائی ممالک کی چیمپئَنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کے لیے ہاکی فیڈریشن حکام اور ٹیم انتظامیہ میں مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت،عمان، جاپان، ملائشیا اور جنوبی کوریا شریک ہیں۔ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کوریا سے کھیلے گی،بیس اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |