چکوال میں مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اپنے مخالفین کو ضلعی کمپلیکس کے قریب گولیوں کانشانہ بنایا
ضلع کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چکوال کی ضلع کچہری کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی گاؤں میرا تھر سے ہے جو ایک مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت آئے تھے اور تمام افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔