صدر عارف علوی کی کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک بچی کے گھر آمد

صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کا حکم بھی دیا۔


ویب ڈیسک September 22, 2018
صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: صدر عارف علوی شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ہلاک بچی کے گھر پہنچے اور لواحقین سے ملاقات کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی بچی امل کے گھر گئے۔ صدر مملکت نے امل عمر کے والد عمر عادل اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے متعلقہ اداروں کو واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کا حکم بھی دیا۔



یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس چیف کا اہلکاروں کودیا گیا اسلحہ بدلنے کا حکم

کراچی میں شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ خود شہریوں کے لیے خطرہ بننے لگا ہے۔ سندھ پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے بڑھتے واقعات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خود کار ہتھیاروں (ایس ایم جی) کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 اگست کو ڈیفنس موڑ کراچی کے قریب ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں امل عمر جاں بحق ہو گئی تھی۔ امل جائے وقوعہ پر گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں