جنسی ہراسانی معاملہ عدالت نے میشا شفیع سے جواب طلب کرلیا

علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانے کے دعوی پر گلوکارہ میشا شیفع کو عدالتی حکم نامہ موصول


محمد ہارون September 22, 2018
عدالت نے میشا شفیع سے علی ظفر کے ہتک عزت کے نوٹس پر 28 ستمبر کو جواب طلب کر رکھا ہے فوٹو:فائل

گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی کے معاملہ پر عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع سے 28 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان قانونی جنگ ختم نہ ہوئی۔ گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانے کے دعوی پر گلوکارہ میشا شیفع کو عدالتی حکم نامہ موصول ہوگیا۔

سیشن کورٹ میں عدالتی اہلکار نے تعمیل شدہ نوٹس متعلقہ جج کو پیش کردیا۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ میشا شفیع کے ملازم نے عدالتی نوٹس وصول کیا۔

عدالت نے میشا شفیع سے علی ظفر کے ہتک عزت کے نوٹس پر 28 ستمبر کو جواب طلب کر رکھا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میشاشفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک بار نہیں کئی بار ہراساں کیا، جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے انہیں ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |