دشمن پاکستان کو طاقت سے ختم نہیں کرسکتے اس لئے سازشیں کررہے ہیں چیف جسٹس

ہماری بدقسمتی ہے کہ ہربچہ ایک لاکھ 70 ہزارروپے قرض کے بوجھ تلے پیدا ہوتا ہے، چیف جسٹس

ہمیں قرضوں کے چھٹکارے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، چیف جسٹس :فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دشمن اسے طاقت سے ختم نہیں کر سکتے اس لئے سازش کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ بار چترال سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن اسے طاقت سے ختم نہیں کرسکتے پاکستان کے دشمن اسے سازش کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہربچہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے قرض کے بوجھ تلے پیدا ہوتا ہے، ہمیں ان قرضوں کے چھٹکارے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔


چیف جسٹس نے کہا کہ چترال کے سڑکیں خچروں کے راستے ہیں، بیسویں صدی میں بھی یہ سڑکیں ناقابل برداشت ہیں، ناقص سڑکوں کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

چیف جسٹس نے ڈی ایچ کیواسپتال چترال کا بھی دورہ کیا اور مختلف وارڈ اور ایمرجنسی میں مریضوں سے ملے اورسہولیات سے متعلق دریافت کیا۔
Load Next Story