ریکارڈ چوری کیس ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم کا صوبائی وزیر کھیل کو خط

ریکارڈ چوری ہونے کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کروائی لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، خط کا متن


Mian Asghar Saleemi September 22, 2018
ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے، نوید عالم :فوٹو:فائل

ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے پی ایچ ایف میں موجود اپنے دفتر میں قیمتی ریکارڈ کی چوری کے حوالے سے صوبائی وزیر کھیل کو خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے پی ایچ ایف میں موجود اپنے دفتر میں قیمتی ریکارڈ کی چوری کے حوالے سے صوبائی وزیر کھیل تیمور خان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ گیم ڈویلپمنٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل میں معمول کے مطابق آفس پہنچا تو میرے دفتر کا تالا توڑ کر نیا لاک لگائے جانے کا انکشاف ہوا، کافی تگ ودو کے بعد آفس میں داخل ہوا تو متعدد اہم انکوائریوں سمیت اہم قیمتی ریکارڈ غائب تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اولمپیئن نوید عالم عہدے سے برطرف

خط مین نوید عالم نے بتایا ہے کہ میں نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ بھی مقامی تھانہ میں درج کروائی لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آفس پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ایریا میں ہے، آپ سے درخواست ہے کہ میرے آفس میں قیمتی ریکارڈز کے بارے میں نہ صرف ایکشن لیا جائے بلکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوید عالم کے پی ایچ ایف مخالف بیانات پر انکوائری کمیٹی قائم

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں