اسلامی مالیاتی نظام پر 2 روزہ کانفرنس 20 جون سے ہوگی

بینکوں ومالیاتی اداروں کے سربراہان،علما، شریعہ ایڈوائزر، صنعتی وتجارتی نمائندے شریک ہونگے


Business Reporter June 04, 2013
کانفرنس سے پہلے عوام کے لیے آگہی سیشن منعقد کیے جائیں گے، داخلہ مفت ہوگا۔ فوٹو : ایکسپریس

اسلامی مالیاتی نظام اداروں اور انکی اہمیت کے حوالے سے عالمی کانفرنس اور اسلامک فنانس پر دو روزہ نمائش 20 اور 21 جون کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

یہ ایونٹ پبلی سٹی چینل، ارنسٹ اینڈ ینگ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور نمایاں اسلامی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، کانفرنس سے پہلے عوام کے لیے آگہی سیشن منعقد کیے جائیں گے جس میں عوام کیلیے داخلہ مفت ہوگا، ان سیشنز میں مختلف شریعہ ایڈوائرزرز، بینکنگ، انشورنس، مضاربہ اسلامک میوچل فنڈز کے مختلف سیشنوں میں تبادلہ خیال کریں گے۔



کانفرنس میں بینکوں کے سربراہان، اعلیٰ حکام، مالیاتی اداروں کے سربراہان، علمائے کرام، شریعہ ایڈوائزرز، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین، مختلف تجارتی و صنعتی اداروں کے سربراہان اور بینکنگ انڈسٹری کے افراد شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں