کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپورجواب دیں گے ترجمان پاک فوج

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 22, 2018
بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے، میجرجنرل آصف غفور: فوٹو: فائل

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن ہم نے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور بہت سی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا، ہمیں پتا ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اس لیے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے، بھارت ہمیشہ مذاکرات کی ٹیبل سے فرار ہوا لیکن حکومت پاکستان آج بھی دعوت دیتی ہے کہ آئیں اور ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں.

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، جب کہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اورعالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جنگ کی باتیں کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کے لئے تیار نہ ہو، پاک فوج ایک تجربہ کار اور بہادر فوج ہے اور ہم جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہم امن کے راستے پر چلیں گے تاہم کسی کی امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا یا کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف امن و امان کی صورتحال خراب نہ کریں، ہم نے کسی بھی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں