لاہور میں قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی
وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا
بھاٹی گیٹ کے قریب بلال نامی نوجوان ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پابندی کے باوجود لاہور شہر میں پتنگ بازی جاری ہے اور اس خونی کھیل نے بیگم کوٹ کے رہائشی بلال کی جان لے لی جو لیڈی ولنگٹن اسپتال کی کینٹین پر منشی کا کام کرتا تھا۔
بلال گزشتہ روز ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہا تھا کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بلال کی موت کی اطلاع پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ بلال اکلوتا بیٹا اور گھر کا واحد کفیل تھا، جواں موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔
ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس خونی کھیل کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور پولیس کی ناقص کارکردگی پر بھی نوٹس لیا جائے۔
پولیس نے بلال کے والد کی مدعیت میں تھانہ بھاٹی گیٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔