راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق
گاڑی سابق وزیراعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا جسے گرفتار کر کے گاڑی ضبط کرلی ہے، پولیس
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہوگیا جو راولپنڈی پولیس لائن میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔
پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا جسے گرفتار کرکے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جب کہ پولیس اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے بھی راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اس ضمن میں جاں بحق پولیس اہلکار کے بھائی مہران عباسی کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے باعث یہ ٹکر ہوئی اور موقع پر ہی ہلاکت ہوئی، ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔