مشرف سمیت تمام ملزمان کے آخری بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ایکشن وفاقی ادارے نے کیااس لیے تفتیش ایف آئی اے کوسونپ دی جائے،سربراہ تفتیشی ٹیم کی تجویزوفاقی حکومت نے مستردکردی
SARGODHA:
نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خان نواز خان بارکزئی نے ملزمان سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی،سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی، سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے آخری بارناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیزکی گرفتاری کیلیے انٹر پول سے خط وکتابت کررہے ہیں جبکہ دیگر ملزمان روپوش ہیں۔عدالت کوبتایاگیا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف نے بلوچستان ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے جس کی توسیع تین ستمبر تک کردی گئی ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پائو نے پشاور ہائیکورٹ سے ٹرانزٹ ضمانت کرائی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ قانون سب کیلیے برابر ہے ،جام محمد یوسف کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے وہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوئے ہیں لہٰذا عدالت نے جام محمد یوسف اور آفتاب احمد شیرپائو کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عدالت نے سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی ۔