پولیس ایف ایم چینل کو لائسنس جاری نشریات جلد شروع ہوں گی

ای پولیسنگ پروجیکٹ کے تحت سندھ پولیس کو ایف ایم ریڈیو چینل کے لیے لا ئسنس جاری کردیا گیا ہے.

ای پولیسنگ پروجیکٹ کے تحت سندھ پولیس کو ایف ایم ریڈیو چینل کے لیے لا ئسنس جاری کردیا گیا ہے. فوٹو: فائل

سندھ پولیس کو ایف ایم ریڈیو چینل کے لیے لا ئسنس جاری کردیا گیا جس کے تحت ایف ایم ریڈیو چینل پر شہریوں کو معلومات اور ٹریفک جام کی صورتحال، حادثات اور شہریوں میں شعوربیدار کرنے کی آگاہی مہم کی چلائی جائے گی۔


ای پولیسنگ پروجیکٹ کے تحت سندھ پولیس کو ایف ایم ریڈیو چینل کے لیے لا ئسنس جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو چینل کی فریکوینسی MHz 86.6000 بھی الاٹ کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایف ایم ریڈیو چینل کی فریکوئنسی اسلام آباد میں واقع فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور اس سلسلے میںنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ ایف ایم ریڈیو چینل سینٹرل پولیس آفس میں واقع ای بلاک میں قائم کیا جائے گا۔
Load Next Story