فارنسک ڈویژن سندھ میں فائرنگ چیمبر آپریشنل کردیا گیا

ملزمان کے اسلحے سے فائرکرکے محفوظ طریقے سے خالی خول حاصل کیے جائیں گے


Staff Reporter June 04, 2013
فائرنگ چیمبر کا قیام آسٹریلین فیڈرل پولیس کے تعاون سے عمل میں آیا ہے. فوٹو ساجد رؤف / ایکسپریس

لاہور: فارنسک ڈویژن سندھ میں فائرنگ چیمبر آپریشنل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ پولیس کے شعبے فارنسک ڈویژن سندھ میں فائرنگ چیمبر کو باقاعدہ آپریشنل کردیا گیا ہے، فارنسک ڈویژن ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ فائرنگ چیمبر کے قیام کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے قتل و غارت گری اوردہشتگردی کے واقعات میں ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے جانے والے اسلحے کے معائنے کیلیے ٹیسٹ ایمٹی حاصل کیا جانا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پہلے فارنسک ڈویژن سندھ روایتی انداز میں کھلے مقام پر ملزمان کے قبضے سے ملنے والے اسلحے سے فائر کرکے ٹیسٹ ایمٹی یعنی خالی خول حاصل کرتا تھا اوراس دوران سیکیورٹی خدشات پیدا ہوتے تھے تاہم فائرنگ چیمبرکے قیام کے بعد اب اسلحے سے ٹیسٹ ایمٹی یعنی خالی خول حاصل کرنے کا عمل مکمل محفوظ ہو گیا ہے۔



انھوں نے بتایا کہ فائرنگ چیمبرکے قیام کے لیے ایک علیحدہ روم کا انتخاب کیا گیا ہے جو مکمل ساؤنڈ پروف ہے اور ٹیسٹ ایمٹی حاصل کرنے کیلیے اسٹینلیس اسٹیل کا 12فٹ لمبا اور 3 فٹ چوڑا بلٹ ریکوری واٹر ٹینک بنایا گیا ہے جس کے سا تھ ہائیڈرولک سسٹم نصب ہے۔

فائرنگ چیمبر کا قیام آسٹریلین فیڈرل پولیس کے تعاون سے عمل میں آیا ہے اور فائرنگ چیمبر کے پروجیکٹ پر تقریباً 3 ملین روپے اخراجات آئے ہیں انھوں نے بتایا کہ فارنسک ڈویژن سندھ میں فائرنگ چیمبر کے وہیکل ایگزامنیشن شیڈ کی تیاری بھی آخری مراحل میں ہے اور وہیکل ایگزامنیشن شیڈ کے مکمل ہونے کے بعد وہیکل ایگزامنیشن کے دوران در پیش مشکلات کا خاتمہ اور وہکل ایگزامنیشن کا عمل انتہائی آسان ہو جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں