بھارت سے میچ شعیب اختر نے عامر کو آزمانے کا مشورہ دے دیا

محمد عامر کو یواے ای میں سوئنگ نہیں ملی لیکن وہ ایک تجربہ کار بولرہیں، سابق فاسٹ بولر


Sports Reporter September 23, 2018
محمد عامر کو یواے ای میں سوئنگ نہیں ملی لیکن وہ ایک تجربہ کار بولرہیں، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کیخلاف میچ میں محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ پہلے میچ میں جوہوا اسے بھلاکر سپر4مرحلے میں نیا میچ نئے عزم کے ساتھ کھیلنا ہوگا،دباؤ سے بھرپور مقابلے میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم ہی سرخرو ہوتی ہے،حکمت عملی یہ ہونی چاہیے کہ ابتدا میں وکٹیں بچاتے ہوئے اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں بدلیں،ٹاپ آرڈر یا مڈل آرڈر نہیں پوری بیٹنگ لائن کو ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو یواے ای میں سوئنگ نہیں ملی لیکن وہ ایک تجربہ کار بولرہیں،ان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے تو کچھ کردکھائیں گے،حارث سہیل کو بھی بھارت کیخلاف میچ کھیلنا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔