ایشا گپتا نے نئی فلم میں جیکو لین کی جگہ لے لی

اداکارہ نے پہلے بھی فلم ’’رازتھری ‘‘سے جیکولین کی چھٹی کرادی تھی


Net News June 04, 2013
اداکارہ نے پہلے بھی فلم ’’رازتھری ‘‘سے جیکولین کی چھٹی کرادی تھی. فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ایک بار پھر ساجد کی نئی بالی وڈ فلم میں جیکو لین فرنینڈس کی جگہ لے لی ہے ۔

قبل ازیں گزشتہ سال اداکارہ ایشا گپتا نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی فلم ''راز تھر ی ''سے چھٹی کرادی تھی اور ان کی جگہ کردار نبھانے کی حامی بھری ۔



بتایا گیا ہے کہ ساجد خان کی آنیوالی فلم میں تین ہیروئنز کا انتخاب کیا جارہا تھا جن میں جیکولین فرنینڈس کو کاسٹ کیا گیا تاہم بعد اراں ان کی جگہ ایشا گپتا کو فلم میں شامل کرلیا گیا اور جیکو لین فرنینڈس کے لیے فلم میں پھر کوئی کردار نہیں دیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں