ایف پی سی سی آئی نے منی بجٹ پر اعتراضات ظاہر کردیے

نان فائلر کو جائیداد کی خریدوفروخت کی اجازت سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مقصد ختم ہوگا،وحید احمد


Business Reporter September 23, 2018
نان فائلر کو جائیداد کی خریدوفروخت کی اجازت سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مقصد ختم ہوگا،وحید احمد۔ فوٹو: فائل

ایف پی سی سی آئی نے وفاقی حکومت کے منی بجٹ پر اعتراضات ظاہر کیے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی نے بیک وقت فیڈریشن ہاؤس کراچی سمیت ریجنل آفس لاہور اور کیپٹل آفس اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے فنانس بل 2018پر غور کرنے کیلیے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کر لی اور کہاکہ وزیر خزانہ اسدعمر نے یہ بل 17ستمبر 2017 کو با قی فنانس بل سال 2018-19کے با قی3 چوتھائی عرصہ کیلیے پیش کیا۔

میٹنگ کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر وحید احمد نے کی۔ اس کے علاوہ اس میں تا جر برادری سے تعلق رکھنے والے کا فی تعدا د میں لو گو ں نے شرکت کی جس میں سارک کے سنیئر نائب صدر اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک کے علاوہ نا ئب صدور زاہد سعید ، سعیدہ با نو کے علاوہ شکیل احمد ڈھینگرا ، ٹیکسٹا ئل ، پلاسٹک ، آٹو مو با ئل ، رئیل اسٹیٹ ، فا رما سو ٹیکل زرعی ، سروسز اور انجر جی سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے ما ہر ین نے بھی شر کت کی اور اپنی رائے کااظہار کیا۔

تاجر برادری کے تمام ممبرا ن نے اس با ت پر زور دیا کہ وفاقی حکومت کو ایف پی سی سی آئی اور دیگر اسٹاک ہو لڈر کو فنانس بل کا اعلا ن کر نے سے پہلے اعتماد میں لینا چا ہیے تھا۔ تا جر برادری سے تعلق رکھنے والے ماہر ین نے گیس کی قیمتو ں میں اضا فے کی مذمت کی ۔ تا جر برادری نے اس بات پر بھی زور دیتے ہو ئے کہاکہ تمام تر کا وششو ں کو بروئے کار لا کر ما ضی کے تمام ری فنڈ ز ، سیلزٹیکس ری فنڈز ، ڈیو ٹی ڈرابکس کے ایکسپورٹ کے کلیم کو فوری طور پر ایک مقر رہ ٹا ئم فریم میں ادا کر نے کیلیے ایک رو ڈ میپ کا اعلا ن کر نا چا ہیے اور 300بلین کا مو جو د تمام ری فنڈز کو بھی کلیئر کیے جا نے چا ہیے۔

حکومت نان فائلرز کو جائیداد کی خرید فروخت کی اجاز ت دینے سے ٹیکس نیٹ کی بنیا دوں کو پھیلا نے کے بنیا دی مقصد کو شکست دے گا ۔تا جر برادری نے اس پات بر بھی تشو یش کا اظہار کیا اور کہاکہ آئند ہ کی معا شی پا لیسیاں تاجر برادری کے مشوروں سے طے کرنی چا ہئیں جو کہ ملک میں اکنا مک گرو تھ کا بڑا ذریعہ ہے۔ اگر اس سلسلے میں بز نس کمیونٹی سے مشو رہ لے لیا جاتا تو حکومت بہتر بجٹ پیش کر سکتی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں