اے ایس او نے 3 کروڑ کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا پکڑلیا

اسمگل شدہ اشیاکولاہور اور ملتان سے کراچی آنیوالی مال گاڑیوں کی بوگیوں میں چھپایا گیا تھا۔


Business Reporter September 23, 2018
سڑک سے ناکامی پراسمگلرریلوے ذرائع استعمال کررہے ہیں،خفیہ نیٹ ورک بنادیا، فیصل خان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اے ایس او کی جانب سے ہفتے کو سٹی اسٹیشن پر مزید دوکارروائیوں میں 30 ملین روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ غیرملکی سگریٹس اور انڈین گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ایس اے او پرونٹیو فیصل خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ اے ایس او کے متواتر بریک ڈائون کے باعث اسمگلروں کے گرہ نے بذریعہ سڑک کنٹینرز اور بسوں کے ذریعے اسمگل شدہ اشیا کی کراچی ترسیل روک دی ہے اور اب وہ مال گاڑی اور ریل کے ذریعے اسمگلنگ کررہے ہیں تاہم کسٹمز اے ایس او نے بندرگاہ شاہراہوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اپنا خفیہ نیٹ ورک قائم کردیا ہے جس کی اطلاعات پر ہی اب تک ریلوے اسٹیشنز پر4 کامیاب کارروائیاں ہوچکی ہیں۔

فیصل خان نے بتایا کہ ہفتے کو اسمگل شدہ چھالیہ سگریٹس اور انڈین گٹکا لاہور اور ملتان سے آنے والی مال گاڑیوں کی بوگیوں سے برآمد کیا گیا۔ کسٹمز اے ایس او نے مقدمہ درج کرکے مال ضبط کرلیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں