کراچی صدر کے پروٹوکول کیخلاف احتجاج پر شہریوں کیخلاف مقدمات درج

نئے پاکستان میں بھی شہریوں کو وی آئی پی موومنٹ اور ٹریفک کی بندش کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا


ویب ڈیسک September 23, 2018
نئے پاکستان میں بھی شہریوں کو وی آئی پی موومنٹ اور ٹریفک کی بندش کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا فوٹو:فائل

صدر مملکت کے وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف آواز اٹھانے پر شہریوں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔

نئے پاکستان میں بھی شہریوں کو وی آئی پی موومنٹ اور ٹریفک کی بندش کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا۔ حکومت کی جانب سے پروٹوکول کے خاتمے کے بجائے الٹا شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر منتخب ہوا تو کوشش ہوگی کہ پروٹوکول میں بند نہ رہوں، عارف علوی

کراچی میں گزشتہ شب صدرِ مملکت عارف علوی کی آمد و رفت کے لیے ٹریفک روک دی گئی۔ ایک شہری نے راستوں کی بندش کے خلاف آواز اٹھائی تو ٹریفک پولیس اہلکار ہتھے سے اکھڑ گئے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/TheTimesOfKarachiTOK/videos/960296114165827/"]

یہ واقعہ ہفتے کی رات شارع فیصل پر کارساز کے مقام پر پیش آیا۔ شہری نے موبائل فون سے وڈیو بناتے ہوئے ٹریفک کی بندش کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف نامعلوم شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر افراد کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔ پولیس تشدد کے خلاف موقع پر عام شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس سے فائدہ اٹھا کر نامعلوم شخص پولیس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور گرفتاری سے محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے منع کرنے کے باوجود پروٹوکول دیا گیا، صدر عارف علوی

صدر مملکت کے قافلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں دوسرا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں فکس اٹ کے کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 16 ستمبر کو نرسری بس اسٹاپ کے قریب فکس اٹ کے کارکنوں نے پروٹوکول میں مداخلت کی۔ فکس اٹ کی شرٹس پہنے افراد اچانک سڑک پر آئے اور وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے روکی گئی ٹریفک کو نکالنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد دو سماجی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |