نئی حکومت مشکلات میں گھرے عوام کو نہ بھولےحلیم عادل شیخ

حکومت کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے حل کیلیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں،حلیم عادل شیخ.

حکومت کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے حل کیلیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں،حلیم عادل شیخ. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو فتح کے جشن میں مشکلات میں گھرے عوام کو نہیں بھولنا چاہیے۔


وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر نام دیتیں تو زیادہ بہتر ہوتا، ملک میں موجود بحرانوں سے نبرد آزما ہونا کسی بھی ایک سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں ہے۔

نئی حکومت نے اگر ڈرون حملوں کو بند نہ کروایا تواس کا مطلب ہوگا کہ غیر ملکی طاقتوں نے اپنے مفادات کی تکمیل کیلیے انتخابات میں من پسند لوگوں کا ساتھ دیا، حکومت کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے حل کیلیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔
Load Next Story