صدر کے حکم پر بلاول ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں کھول دی گئیں

آئندہ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے عوام کو پریشانی ہو، انتظامیہ کو ہدایت


Staff Reporter June 04, 2013
آئندہ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے عوام کو پریشانی ہو، انتظامیہ کو ہدایت فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری کے حکم پر بلاول ہاؤس کے اطراف میں سڑکوں کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

عوام کو درپیش مشکلات کا صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور عام شہریوں کی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند کی جانے والی سڑکوں سے کنکریٹ کے بلاکس ، ٹرک اور کنٹینرز سمیت دیگر رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو عام ٹریفک کیلیے کھول دیا گیاتھا۔ آخری اطلاعات آنے تک رکاوٹیں ہٹانے کا عمل رات گئے تک جاری تھا۔



واضح رہے کہ صدر نے بلاول ہاؤس کے اطراف میں سڑکوں کی بندش اور عوام کو درپیش مشکلات کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔ صدرمملکت نے متعلقہ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ بلاول ہاؤس کے اطراف کی تمام سڑکوں پر موجود رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹادیا جائے اور تمام سڑکوں کوفوری ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے ۔ صدر نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔صدرنے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں