افغانستان بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران دھماکا 2 پاکستانیوں سمیت 8 ہلاک
صوبہ لغمان میں عسکریت پسند سڑک کنارے بارودی سرنگ نصب کررہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، ہرات میں بم دھماکا، 14 شہری زخمی
VEHARI:
افغانستان کے صوبہ لغمان میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا جس میں 2 پاکستانیوں سمیت 8 افرادہلاک ہوگئے، افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ رات صوبہ لغمان کے شہر مہاترمہم میں عسکریت پسند سڑک کنارے بارودی سرنگ نصب کررہے تھے جو اس دوران دھماکے سے پھٹ گئی جس میں 2 پاکستانیوں سمیت 8 افرادہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق مغربی شہر ہرات میں ایک بازار میں سائیکل پر نصب بم زور دار دھماکا سے پھٹ گیا جس میں تین خواتین سمیت 14 شہری زخمی ہوگئے، شہری عید کی تیاری کے سلسلے میں خریداری کررہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔