اسدرئوف نے دھوکا دیکر میراکیریئرتباہ کردیالینا کپور

آئی سی سی کا اسد رئوف اور لینا کے معاملے سے اظہار لاتعلقی،تحقیقات کاارادہ نہیں، ترجمان


Monitoring Desk/INP August 16, 2012
آئی سی سی کا اسد رئوف اور لینا کے معاملے سے اظہار لاتعلقی،تحقیقات کاارادہ نہیں، ترجمان

HANGU: بھارتی ماڈل لیناکپور نے کہاہے کہ اسدرئوف نے مجھے دھوکادیکر میرے کیریئر کو تباہ کردیاہے لیکن اب اسے مجھ سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو میں لیناکپور نے کہاکہ میری اوراسدرئوف کی دوستی سری لنکا میںشروع ہوئی تھی اورانھوںنے مجھے پہلی ملاقات میں آئی لویو بول دیا۔

انھوںنے کہاکہ اسد رئوف نے ایک قریبی دوست سے میرا موبائل فون نمبر لیا اور مجھ سے مسلسل رابطے میں رہا ۔انھوںنے کہا کہ ہم سری لنکا کے ایک ہوٹل میں تین روز تک اکٹھے رہے جبکہ بعدمیں بھی ملتے رہے۔ان کا کہنا تھاکہ آئی پی ایل کے دوران اسدرئوف نے مجھے پونا بلوایا اور میںممبئی سے پونا گئی اورہم کئی روز تک اکٹھے رہے جس کے بعد میری صحت خراب ہوگئی اور اسد میرے گھر میری تیمارداری کرتے رہے۔

لینا کپور نے کہا کہ ہم دونوں ہوٹل میں شراب نوشی بھی کرتے ہیں۔ہمارے درمیان اچھے تعلقات تھے اوردونوں ایک دوسرے کو اچھا دوست سمجھتے تھے لیکن گزشتہ دس روز سے اسد رئوف مجھے سے دور ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا ہے تھا کہ کہ اسد رئوف کا فون آیا تھا جس میں انھوںنے کہاکہ ہمارے درمیان جو کچھ بھی تھا اب ختم ہوگیا ہے۔لہٰذا مجھ سے اب رابطہ نہ کرنا،لینا کپورنے کہاکہ اسدرئوف نجی محفلوں میں اپنی زندگی اور بیوی قرار دیتے رہے ہیںجس کے کئی لوگ گواہ بھی ہیں۔

اسدرئوف کی بے رخی کے بعد میرا کیریئر دائو پر لگ گیا ہے۔دریں اثناء امپائراسد رئوف نے لینا کیور کے ساتھ منظرعام پرآنے والی تصاویر کی تصدیق کردی تاہم بھارتی ماڈل سے کسی قسم کے تعلقات سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ دنیابھر میں ہمارے مداح تصاویر بنواتے ہیں اسی طرح لینا کپور نے بھی تصاویر بنوائیں،لینا کپور جیسے بے شمار لوگوں کے ساتھ میری تصاویر ہوں گی لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ میرے ان سے کوئی مراسم ہیں، لینا کپور کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکیل سے مشاورت کررہا ہوں۔

بھارتی ماڈل سستی شہرت کے لیے یہ سب کچھ کررہی ہے۔میں نے اس کو گاڑی اور گھر دینے کا وعدہ نہیں کیامیرا تو اپنا گھر اور گاڑی نہیں میں کسی کو کیا دوں گا،لینا نے بگ باس میں کام کے لیے انھیں استعمال کرنے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں تصاویر کو میڈیا پر جاری کیا،بے تکلف تصاویر کو اسد نے معمولی قراردیاہوئے کہا کہ سیلیبریٹیز کے ساتھ تو ہزاروں لاکھوں لڑکیاں تصویری کھنچواتی ہیں، کمرے میں کوئی موبائل فون پر تصویر کھنچوانے آئے تو منع تو نہیں کرسکتے۔

دریں اثناء انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسد رئوف اور لینا کپور کے معاملے سے لاتعلقی ظاہر کردی۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق اسد رئوف پر لینا کپور کی جانب سے جنسی استحصال کے الزامات کا آئی سی سی سے کوئی تعلق نہیں، یہ دو افراد کا نجی معاملہ ہے اور عالمی تنظیم اس کی تحقیقات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، اسد رئوف آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے امپائر ہیں اور بدستور ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں