مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی نہیں ہوسکتیشیخ رشید

سب ہوائی باتیں ہیں،حکومت میں کارروائی کرنے کی ہمت نہیں،اپوزیشن کو متحدہ ہونا ہوگا

نوازشریف کابلوچستان میں حکومت سازی کافیصلہ خوش آئندہے،ہم اسے سراہتے ہیں، گفتگو فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے نئے وزیراعظم کومعیشت کی بحالی،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ اورروزگارفراہمی جیسے بڑے مسائل کاسامناہو گا۔

سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی نہیں ہوسکتی سب خام خیالی ہے پیرکوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن تقسیم درتقسیم نظرآر ہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کومتحدہ ہوناہوگا ورنہ اپوزیشن کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔




انھوں نے کہاکہ نوازشریف کا بلوچستان میں حکومت سازی کافیصلہ خوش آئندہے اورہم اسے سراہتے ہیں انھوں نے کہاکہ پرویزمشرف کے خلاف حکومت کسی قسم کی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں رکھتی یہ سب ہوائی باتیں نظرآتی ہیں، انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے عہدے کیلیے کچھ جماعتیں فرمائشی ووٹ دے رہی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔

Recommended Stories

Load Next Story