سلمان خان کے بہنوئی ہندو انتہا پسندوں کے خلاف پھٹ پڑے

میں شہرت کا بھوکا نہیں ہوں میرے لیے دوران فلم ملنے والی شہرت ہی بہت ہے، ایوش شرما

میں شہرت کا بھوکا نہیں ہوں میرے لیے دوران فلم ملنے والی شہرت ہی بہت ہے، ایوش شرما (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما اپنی ڈیبیو فلم 'لویاتری' کے نام پر اعتراض کرنے والے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف پھٹ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایوش شرما نے 'لویاتری' کے نام پر اعتراض کے خلاف کہا کہ فلم بننے کی ابتداء سے ہمارا نظریہ بالکل واضح تھا کیوں کہ ہم ایسی فلم بنانا چاہتے تھے جو ہمیں بہت سے لوگوں سے جوڑ سکے لیکن اس کے باوجود غیر ضروری گفتگو اور اعتراض دیکھنے میں آئے۔


ایوش شرما نے کہا کہ میرے لیے تنازع کی وجہ سمجھنا مشکل ہورہا ہے کہ کیسے فلم کو دیکھے بغیر کوئی متنازع بناسکتا ہے جب کہ فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جو لوگوں کے جذبات کو مجروح کرسکے اور نہ فلم میں کوئی ذومعنی بات شامل ہے بلکہ فلم میں ثقافت کی بات کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے


اداکار نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ہم کوئی بھی کامیابی تنازع کے ساتھ حاصل کریں، میں نہیں سمجھتا کہ تنازعات بڑھانا اور تناؤ میں اضافہ کرنا میرے لیے مناسب ہوگا کیوں کہ میں شہرت کا بھوکا نہیں ہوں، میرے لیے دوران فلم ملنے والی شہرت ہی بہت ہے۔

ایوش شرما نے مزید کہا کہ میں کسی کی توجہ حاصل کرنے کا خواہش مند نہیں اگر کسی کو پھر بھی کوئی مسئلہ ہے تو ہم نام تبدیل کر دیتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ''لوراتری'' کا ٹریلر جاری

واضح رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'لویاتری' میں اُن کے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین ڈیبیو کر رہے ہیں جوکہ 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story