2030 تک چین اور بھارت بڑے سرمایہ کارممالک بن جائینگے

عالمی سطح پرمجموعی سرمایہ کاری میں چین اور بھارت کا حصہ 38 فیصد ہوجائیگا.


INP June 04, 2013
دنیا کی آبادی 7ارب سے بڑھ کر 8.5 ارب تک پہنچ جانے کا امکان ہے، ورلڈ بینک رپورٹ. فوٹو: رائٹرز

ورلڈ بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2030 تک چین اور بھارت سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک بن جائیں گے۔

ورلڈ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق 2030 تک عالمی سطح پر چین اور بھارت کی جانب سے مجموعی سرمایہ کاری میں حصہ 38 فیصد تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030میں158 ٹریلین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری میں ترقی پذیر ممالک کا حصہ50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ جو آج ایک تہائی سے بھی کم ہے۔



ماہرین کے مطابق اس عرصے میں دنیا کی آبادی 7 ارب سے بڑھ کر 8.5 ارب تک پہنچ جانے کا امکان ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی مجموعی آبادی میں نوجوانوں کی شرح کم ہونے کے باعث تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |