لاہور ہائیکورٹ شریف برادران کی نااہلی کیلیے درخواست پر اعتراض برقرار

اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے،درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کا حکم.


INP June 04, 2013
اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے،درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کا حکم۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعظم نواز شریف، نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کیلیے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کا حکم دیدیا۔

پیرکولاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزارشاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیاکہ تینوں سیاسی رہنما سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، اس کے باوجود انھیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ عدالت تینوں افراد کو نا اہل قرار دینے کے احکام جاری کرے۔عدالت نے قراردیا کہ اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے، فل بینچ بھی ختم ہوچکا۔

اس پر شاہد اورکزئی نے استدعاکی کہ اگر فل بینچ ختم ہوگیا ہے تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔ جس پر عدالت نے کہاکہ اگر ان کی درخواست قابل سماعت ہوئی تونیا فل بینچ بھی بنا دیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تینوں رہنمائوں کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو کہا کہ وہ 11جون کو مزید دلائل دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں