
روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر ارشد علی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے اپنی بہترین پالیسیوں کی بدولت پاکستان میںاعلیٰ تعلیمی سیکٹر کو بہتری کی جانب گامزن کردیاہے تاہم ایچ ای سی حکام کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بعض جامعات انڈر گریجویٹ پروگراموں میں بھی ڈاکٹر کی ڈگری کے نام سے پروگرام شروع کرائے ہوئے ہیں جو کہ قومی نصاب جائزہ کمیٹی سے منظورشدہ نہیں ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض جامعات ''ڈاکٹر آف ڈائیٹیٹس اینڈ نیوٹریشنل سائنسز''،''ڈاکٹر آف آپٹومیٹری''،''ڈاکٹر آف میڈیکل لیبارٹری سائنسز'' جبک بعض جامعات نے تو ''میڈیکل امیجنگ ڈاکٹر'' جیسے ناموں سے پروگرام شروع کرارکھے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ایسی جامعات کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ پروگراموں میں مزید داخلہ فوری طورپر بند کردیے جائیں جبکہ اس حوالے سے مختلف والدین اور طلبانے ایچ ای سی سے وضاحت بھی مانگی ہے ،ایچ ای سی نے صرف ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے عنوان پر 5 سالہ ڈگری پروگرام کی اجازت دے رکھی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ وہ معیاری تعلیم فراہم کرتے ہوئے طلبا کے حقوق کا تحفظ کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔