آلو چکن کٹلٹس

آلوچکن کٹلٹس کوکیچپ یا چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیے


ویب ڈیسک September 24, 2018
دیہان رکھیئے گا کہ آپ نے کٹلٹس کو ڈیپ فرائی نہیں کرنا ہے: فوٹو: فائل

اجزا

آلو: آدھا کلو ( ابلے ہوئے)

چکن: میش کی ہوئی (ایک پیالہ)

ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) : ایک پیالہ

ہری مرچ (کٹی ہوئی) : 6 عدد

ثابت زیرہ: (ایک چائے کا چمچہ)

نمک: حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر: (ایک چائے کا چمچہ)

سویا ساس: 4 کھانے کے چمچے

گرم مصالحہ: آدھا کھانے کا چمچہ

انڈہ: ایک عدد

تیل: تلنے کے لیے

بریڈ کرمز: ایک پیالہ

ترکیب:

اچھی طرح میش کیے ہوئے آلوؤں میں میش کی ہوئی چکن، ہرا دھنیا، ہری مرچ، ثابت زیرہ، لال مرچ پاؤڈر، سویا ساس، گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے کباب کی شکل دے دیجیئے۔

اب فرائی پین میں تیل گرم کیجیے اورکبابوں کو پہلے انڈے اورپھربریڈ کرمزمیں کوٹ کرکے ہلکا ہلکا گولڈن براؤن کرلیجیئے اورکیچپ یا چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیے۔ دیہان رکھیئے گا کہ آپ نے کٹلٹس کو ڈیپ فرائی نہیں کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں