افغانستان میں مسافر طیارہ جرمن ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا، واقعے کے بعد جرمنی کی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔
یہ واقعہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیش آیا، مسافر طیارے میں عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔ پرواز کے دوران ایک ڈرون مسافر طیارے کے انتہائی قریب سے گزرا۔ ماہرین کےمطابق طیارے اور ڈرون میں صرف دو میٹر کا فاصلہ رہ گیا تھا جب کہ تصادم کی صورت میں مسافر طیارہ تباہ ہو سکتا تھا ۔ اور اس صورت میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو سکتے تھے۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے جرمنی کی حکومت شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ جرمن میڈیا کا مطالبہ ہے کہ اس واقعے پر حکومت کو معافی مانگنی چایئے، یہ ویڈیو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب جرمنی اپنی مسلح افواج کے لئے 16 مزید آرمڈ ایرو ہاکس ڈرون خرید رہا ہے اور اس کی وجہ سے ڈرونز کی خرید کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔