نوازشریف مخدوم امین فہیم اور مخدوم جاوید ہاشمی وزارت عظمیٰ کے امیدوار
وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوارں کی اسکروٹنی کے بعد آج حتمی فہرست جاری کردی جائے گی
قومی اسمبلی کل پاکستان کے 18 وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اس سلسلے میں نواز شریف، جاوید ہاشمی اور مخدوم امین فہیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جو منظور کرلئے گئے۔
وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوارں کی اسکروٹنی کے بعد آج حتمی فہرست جاری کردی جائے گی، مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو قائد ایوان بنانے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی میں تجویز اور تائید کنندہ میں محمود اچکزئی، سردار یوسف، پیر صدرالدین شاہ راشدی، عبدالقادر بلوچ، عباداللہ، طارق فضل، خواجہ آصف، ڈاکٹر درشن، انوشہ رحما ن، کرن حیدر، سعد رفیق، زاہد حامد، فلس عظیم، اسفند بھنڈر شامل ہیں، تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی نے بھی کاغذات جمع کرادیئے ہیں ،جاوید ہاشمی کے تجویز کنندہ ڈاکٹر عارف علوی اور تائید کنندہ غلام سرور خان ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مخدوم امین فہیم نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی وزارت عظمیٰ کےلئے نوازشریف کی حمایت پرہم ان کے مشکور ہیں اوراہم ان سب کے بھی مشکور ہیں جو ہمیں ووٹ دیں گے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام کو حقیقی اپوزیشن کا پتہ چلنا چاہیئے اور تحریک انصاف اصل ہی اپوزیشن ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے آنے سے زیادہ تبدیلی محسوس نہیں کر رہا، تبدیلی کا پروگرام صرف عمران خان کے پاس ہے۔