قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے بعد غیر ملکی ٹرینر بھی مستعفیٰ

ڈینیل بیری نے پی ایچ ایف کو مزید کام نہ کرنے کے فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا


Muhammad Yousuf Anjum September 24, 2018
ڈینیل نے 23 اپریل 2018 کو ٹیم کو جوائن کیا تھا فوٹو: فائل

ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کی رخصتی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی ٹرینر نے بھی استعفی دے دیا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈینیل بیری کو رولنٹ اولٹمنز کی سفارش پر ہی قومی ٹیم کے ساتھ وابستہ کیا گیا تھا۔ ڈینیل نے 23 اپریل 2018 کو ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ ایبٹ آباد میں پہلی بار کھلاڑیوں کے فزیکل کنڈیشنگ کیمپ میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

ڈینیل بیری کی موجودگی میں ٹیم کی فٹنس میں بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہوئے تھے، 2 روز پہلے ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن لینے والی ٹیم کو پہلے ڈچ کوچ رولنٹ نے خیرباد کہا اور اب ڈینیل بیری نے پی ایچ ایف کو مزید کام نہ کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہاکی، ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ حسن سردار کو چیف کوچ بنادیا گیا

غیر ملکی ٹرینر نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت یادگار رہا، بڑے دکھ کے ساتھ ٹیم کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، محنت جاری رکھیں تاکہ آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکیں۔ اگر کسی کھلاڑی کو مجھ سے رہنمائی کی ضرورت ہو تو میری خدمات حاضر ہیں۔

پی ایچ ایف نے حسن سردار کو رولنٹ اولٹمنز کی جگہ چیف کوچ مقرر کیا ہے، اب ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے منگل کو لاہور میں شروع ہونے والے کیمپ کے لیے ملکی ٹرینر کی خدمات لی جائیں گی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے مسقط عمان میں کھیلی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |