نگران وزیراعظم کھوسو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

میرہزارخان کھوسو نے 25 مارچ کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

میرہزارخان کھوسو نے 25 مارچ کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے وزیراعظم ہاؤس کوخیرباد کہہ دیا، مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے انہیں الوداعی گارڈ آف آنردے کررخصت کیا۔


حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے میرہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کیا تھا، انہوں نے 25 مارچ کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، اگرچہ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو چند روز قبل ہی وزیراعظم ہاوس میں منتقل ہوئے تھے تاہم آج انہوں نے باضابطہ طور پر الوداعی گارڈ آف آنر لینے کے بعد وزیراعظم ہاوس کو خیر باد کہہ دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story