بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر نےحلف اٹھالیا

صوبے کی ترقی کے لیے سب کو مل جل کر کام کر نا ہو گا، نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی


ویب ڈیسک June 04, 2013
صوبے کی ترقی کے لیے سب کو مل جل کر کام کر نا ہو گا، نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب اسپیکرجان محمد جمالی اورڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجونے حلف اٹھالیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے جان محمد جمالی نے اسپیکر اورمسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھالیا، مطیع اللہ آغا نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سےحلف لیا، حلف برداری کے بعد نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے سب کو مل جل کر کام کر نا ہو گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی عزت اور وقار کے لئے ہم سب کوشاں رہیں گے اور اس سلسلے میں مجھے ہر فرد کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کےجان محمد جمالی اورمسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |