
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی نہ دیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، صوبائی حکومت نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قوانین میں مناسب ترامیم کرکے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے زریعے تحفظ دیا جائے گا، گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔