سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں 147 اہلکار بھرتی

اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔


ویب ڈیسک September 24, 2018
اہلکار سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ فوٹو:فائل

سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کی خصوصی یونٹ میں 147 اہلکاروں کو بھرتی کرلیا گیا۔

سندھ پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پروجیکٹ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 اہلکاروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 147 اہلکاروں کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے تحت بھرتی کیا گیا۔ آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتی کئے گئے اہلکار کم از کم 5 سال اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ہی تعینات رہیں گے، پولیس اہلکاروں کو جہاں تعینات کیا جائے گا انہیں وہیں سی پیک کیمپس میں رہنا ہوگا۔ نئے بھرتی اہلکاروں کو ڈی آئی جی آر آر ایف کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں