ملکی حالات پر ہم سب کو توبہ کرنی چاہیے مولانا طارق جمیل

شب قدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک ہوتی ہے، کل تک میں گفتگو


Monitoring Desk August 16, 2012
شب قدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک ہوتی ہے، کل تک میں گفتگو

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے ہم سب کو اجتماعی طورپر اپنے رب کے حضور پیش ہوکر توبہ کرنی چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے۔ یہ سفینہ ہمارے اپنے ہی ہاتھوں سے ڈوب رہا ہے۔

پاکستان کی تباہی کے ذمے دار صرف سیاستدان ہی نہیں ہم سب ہیں جنھوں نے اس کی تباہی میں حصہ ڈالا ہے۔ ہم سب ہزارراتوں سے افضل رات میں ملنے والی اس نعمت کی ناقدری کا شکار ہیں۔ پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں مولانا طارق جمیل نے کہاکہ اتنی متبرک رات میں قائم ہونے والے پاکستان میں غریب لٹ رہا ہے، حکمران سیاست کے نام پر ظلم کررہے ہیں،زمیندار تکبر کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شب قدر کی مبارک رات رمضان کے آخری عشرے کی 5 طاق راتوں میں کوئی بھی ایک ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے کوئی ایک رات مختص نہیں۔ ایک حدیث ہے کہ شب قدر کے بارے میں بتایا گیا تھا اور جب حضور نبی کریم صحابہ کو بتانے کے لیے باہر نکلے تو چند لوگ جھگڑ رہے تھے جس پر وحی نازل ہوئی اور شب قدر کی مبارک رات کے بارے میں بتانے سے منع کردیا گیا۔

اس رات کے بارے میں کہاگیا ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ حکم فرماتے ہیں کہ سب فرشتوں کو زمین پر لے جائو اور جو لوگ عبادت کررہے ہیں دعا مانگ رہے ہیں ان کی دعا میں آمین کہو اور ان سے مصافحہ کرو۔صبح جب فرشتے واپس جانے لگتے ہیں تو جبرائیل علیہ السلام سے پوچھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عبادت گزاروں کا کیا معاملہ فرمایا تو جبرائیل فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک رات کے صدقے تمام عبادت گزاروں کے پچھلے گناہ معاف کردیے ہیں۔چارایسے بدنصیب ہیں جن کی اس رات بھی بخشش نہیں ہوتی ایک شراب پینے والا،دوسرا ماں باپ کا نافرمان،تیسرا صلہ رحمی نہ کرنے والا،چوتھا کینہ رکھنے والا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں