شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجعلی اکاؤنٹس سے پریشان

غیرقانونی سوشل میڈیا پیجزسے متنازعہ مواد چلایا جارہا ہے، شہلا رضا


Staff Reporter September 24, 2018
سوشل نیٹ ورکس پرمیرے نام سے جعلی اکاونٹس چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، شہلا رضا: فوٹو: فائل

سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئیں۔

صوبائی وزیر ترقی نسواں اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئیں۔ شہلارضا نے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کے توسط سے سائبرکرائم سرکل کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا ۔

خط میں شہلا رضا نے کہا ہے کہ فیس بک پر میرے نام سے نو جعلی اکاونٹس اور پیجز چل رہے ہیں، جعلی اور غیرقانونی سوشل میڈیا پیجز سے متنازعہ مواد چلایا جارہا ہے جس سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مراسلے میں کہا کہ سوشل نیٹ ورکس پر میرے نام سے جعلی اکاونٹس چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔ شہلارضا نے سائبرکرائم سرکل کو جعلی فیس بک اکاونٹس کی تحقیقات کرنے اور انکوائری رپورٹ دینے کی بھی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں