سینیٹ میں قائد ایوان فاروق نائیک اور قائد حزب اختلاف اسحاق ڈاراپنے عہدوں سے مستعفیٰ

حکومت کی تبدیلی کے بعد آئینی طور پر اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکتے، قائد ایوان اور قائد اختلاف کا مؤقف


ویب ڈیسک June 04, 2013
قائد ایوان فاروق ایچ نائک اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحا ق ڈار نے اپنے الگ الگ استعفے چیرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری کو بھجوا دیئے ہیں فوٹو:فائل

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ناکامی اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد سینیٹ میں بھی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

قائد ایوان فاروق ایچ نائیک اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحا ق ڈار نے اپنے الگ الگ استعفے چیرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری کو بھجوا دیئے ہیں، دونوں شخصیات نے اپنے استعفوں میں مؤ قف اختیار کیا ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وہ آئینی طور پر اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکتے اس لئے وہ مستعفیٰ ہورہے ہیں تاکہ نئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا تقرر کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں موجود اکثریتی جماعت ہی سینیٹ میں اپنے نمائندے کو قائد ایوان جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت قائد اختلاف کا تقرر کرتی ہے،مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد سینیٹ میں اکثریت نہ رکھنے کے باوجود قائد ایوان کا تقرر کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں