عامر خان کی ”3 ایڈیٹس“ تاحال بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم
عامر خان کی سپر ہٹ فلم اب تک ملکی اورغیر ملکی مارکیٹ میں 202 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ بزنس کر چکی ہے۔
INDIAN WELLS:
عامر خان کی 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم "3 ایڈیٹس" تاحال بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔
عامر خان کی سپر ہٹ فلم اب تک ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ میں مجموعی طور پر اب تک 202کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا ریکارڈ بزنس کر چکی ہے اور اس فلم نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے چین جیسی بڑی مارکیٹ کے دروازے بھی کھولے اور اب تک چینی مارکیٹ میں کسی بھی ہندی فلم کے مقابلے میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے جب کہ فلم "3 ایڈیٹس" کا چائنیز ری میک بننے کی اطلاعات بھی زیر گردش ہیں، فلم "3 ایڈیٹس" کو چین کے بعد اب جاپان میں بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جہاں اسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔