کراچی میں رینجرزاہلکاروں کی کار پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی
ڈی جی رینجرزنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکارکو معطل کردیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
شاہ فیصل کالونی میں کار پر رینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر سوار افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے قریب ایک کار پر سوار دو افراد موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر فرار ہورہے تھے کہ رینجرز نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاہم نہ رکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد فائرنگ کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین اور دیگر اہل محلہ نے احتجاج کیا تاہم رینجرز نے انہیں منتشر کردیا، ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے کار کو رکنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار کو معطل کردیا یے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل بھی کراچی میں رینجرز اہلکار نے ایک نوجوان سرفراز شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اسے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم قرار دیا تھا تاہم واقعے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد یہ حقیقیت سامنے آئی تھی کہ رینجرز اہلکاروں نے نہتے نوجوان کو گولی ماری تھی جو بروقت علاج نہ ہونے پر وہیں دم توڑ گیا تھا۔