کلثوم نواز کی تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری کونلیگ میں شمولیت کی دعوت
فوزیہ قصوری کو دہری شہریت کی وجہ سے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں بھی حصہ لینے نہیں دیا گیا۔
نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوزیہ قصوری اور کلثوم نواز کے درمیان معاملات کافی حد تک طے پا گئے ہیں اورامکان ہے کہ وہ بہت جلد مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کردیں گی تاہم پارٹی کی جانب سے انہیں اس اقدام سے روکنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
فوزیہ قصوری کو دہری شہریت کی وجہ سے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں حصہ لینے نہیں دیا گیا تھا تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت کےلئے امریکی شہریت بھی چھوڑدی لیکن اس کے باوجود انہیں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی منتخب نہیں کیا گیا جس کے بعد ان کے پارٹی کے چیرمین عمران خان سے اختلافات پیدا ہوگئے۔