گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے صدرمملکت کو چھٹی کی درخواست دے دی

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی غیرموجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنرکاعہدہ سنبھال لیں گے


/ June 04, 2013
گورنر سندھ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں، فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صدر مملکت آصف زرداری کو چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے بھیجی گئی عرضی میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کےلئے حجاز مقدس جانا چاہتے ہیں اس لئے انہیں چند ایام کی رخصت دی جائے۔

واضح رہے کہ آئینی طور پر گورنر صوبے میں صدر مملکت کے نمائندے ہوتے ہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |